حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے اداروں کو استعمال کر رہی ہے،نذیر دانش
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

نیلم (بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کے صدر میر نذیر دانش ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔ شاہ غلام قادر کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے ۔ جو کے ریاست کے تیسرے بڑے منصب کی توہین ہے۔ بڑے منصب پر چھوٹا آدمی بیٹھ کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے ۔ سرکاری محکمہ جات ریاست کے ادارے ہیں شاہ غلام قادر کے ملازم نہیں ہیں۔ سپیکر چمبر میں سرکاری آفیسران کے ساتھ توہین آمیز غیر اخلاقی رویہ کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ سرکاری محکمہ جات شاہ غلام قادر کے غیر قانونی احکامات نہ مانیں ناکام لیگ کے20 ماہ گزر گئے ہیں تین ماہ بعد پاکستان کے ساتھ یہاں سے بھی دفع ہو جائیں گے۔ غلام قادر سازشی ذہن کا انسان ہے اس کی طبیعت میں ٹھہراؤ نہیں ہے محسن کش انسان ہے۔ پٹرول پمپ کے منشی سے قانون ساز اسمبلی میں پہنچانے والوں کو اس نے نہیں بخشا ہے۔ مسلم کانفرنس کو توڑنے کے بعد آزاد کشمیر میں

مسلم لیگ ن کا بیڑا غرق ہوتے ہوئے دیکھ کر فاروق حیدر کی حکومت کو گرانے کے لئے غلام لیگ کے منصوبے پر پس پردہ کام کررہا ہے۔ یہ اس کا قصور نہیں پیازٹماٹرکا قصور ہے۔ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔ اور پاکستان کا دفاعی حصار ہے چیف آف آرمی سٹاف ملک کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ریاست میں فراڈ لیگ سے نجات دلائیں نیلم کی پرامن فضا کو سپیکر قانون ساز اسمبلی نے تباہ کر کرکے رکھ دی ہے شاہ غلام قادر نے لائن آف کنٹرول پر انتشار پھیلا لاء اینڈ آڈر میں تناؤ کی کفیت پیدا کر دی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینے کے لئے جھوٹے وار منافق شخص کا جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved