برنالہ،مرزا ظفر جرال ایڈوکیٹ نے محتسب اعلی آزاد کشمیر کا حلف اٹھا لیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

برنالہ (نمائندہ خصوصی ) مرزا ظفر جرال ایڈوکیٹ نے محتسب اعلی آزاد کشمیر کا حلف اٹھا لیا ،حلقہ میں جشن کا سماں رکس بازاروں میں مٹھائیاں تقسیم ۔سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر مرزا ظفر حسین جرال ایڈووکیٹ کی بطور محتسب اعلیٰ آذاد کشمیر تعیناتی نے اہلیان برنالہ کے دل جیت لیے۔ مرزا ظفر جرال ایڈوکیٹ کی بطور محتسب اعلی تعیناتی حلقہ کیلئے نیک شگن ۔ اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) حلقہ برنالہ کے اندر ناقابل شکست قوت بن گئی ہے ۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان جہاں گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے دیگر اقدامات کررہے ہیں وہیں مخلص اور نظریاتی کارکنان اور رہنماؤں کو ایڈجسٹ بھی کر رہے ہیں،مرزا ظفر حسین جرال ایڈووکیٹ سابق صدر سپریم کورٹ بار اس اہم تریں عہدے کے لئے سب سے موزوں شخصیت تھے ۔انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں ان کا کلیدی کردار ہے اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ان کی اس عہدے پر تعیناتی حلقہ برنالہ اور پورے کشمیر میں اس ادارے کی کارکردگی میں اضافے کا سبب بنے گی۔کرنل (ر) وقار احمد نور کی تعیناتی بطور چیئر مین معائینہ کمیشن عملدرآمد کے بعد حلقہ برنالہ کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دوسری تعیناتی بطور محتسب اعلی آزاد کشمیر کیلئے مرزا ظفر جرال ایڈوکیٹ سابق صدر سپریم کورٹ کا انتخاب کیا گیا ۔پسماندہ ترین حلقہ برنالہ کے مسائل کے حل کیلئے دو موزں ترین شخصیات کا انتخاب کا کریڈٹ راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد کشمیر کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے الیکشن سے پہلے متعدد بار حلقہ کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے وعدہ کیا اور وعدہ وفا کر دیا ۔بہترین لیڈر کی اہم ترین نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ وعدہ کر کے پورا کرتے ہیں ۔عوامی حلقوں میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کیلئے عوام کے مجموعی تاثرات مثبت ہیں کیونکہ انہوں نے بڑے مسائل جن میں برنالہ پل کی تعمیر پر کام شروع کروادیا ہے کو اولین ترجیحات میں حل کیا جو کہ تعمیر ترقی کا پہلا گرین سگنل ہے ۔آئندہ مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے ان دونوں جماعتوں کیلئے (ن) لیگ ریڈ سگنل بنتی جا رہی ہے جسکو کراس کرنا نا ممکن ہوتا جا رہا ہے جیسے جیسے ترقیاتی کام تیزی سے شروع ہو چکے ہیں اگر اس رفتار سے کام کروائے گئے تو آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہوگا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved