سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی اشاعت حق و انصاف کی فتح ہے،امیر محمد ظفر
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

برنالہ ( نمائندہ خصوصی )۔ تحریک منہاج القرآن آزاد جموں و کشمیر کے امیر محمد ظفر اقبال طاہر نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی اشاعت حق و انصاف کی فتح ہے ۔ اس رپورٹ کے نتیجہ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف کے اصول میں کامیابی کی منزل قریب آپہنچی ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ میں دہشت گردی اور بربریت کا ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس پر ہر درد دل رکھنے والا با ضمیر شخص

اس سانحہ پر یزید صفت حکمرانوں کی شدید مزمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کا خواب دیکھنے والے یزید صفت حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کو کربلا بنا کر ڈاکٹر طاہر القادری کے سفر انقلاب کو روکنے کی ناکام کوشش کی لیکن شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون نے انقلاب کی منزل قریب تر کر دی ہے ۔ آج وقت ہے کہ یزیدی نظام کی بیساک کو لپیٹنے کے لیے وطن عزیز کی خیر خواہ تنظیمیں / جماعتیں اور غیور عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے شروع کی گئی فیصلہ کن جدو جہد کو کامیاب بنانے کے لیے کھل کر حمایت کرتے ہوئے ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری انصاف کے حصول کے لیے قانونی جنگ کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکا کر دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہر القادری نے مرکزی قیادت کو کنٹینر از سر نو تیار رکھنے اور کارکنوں کو ہر لمحہ تیار و مستعد رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ محمد ظفر اقبال طاہر امیر کشمیر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن اور با ضمیر شہری قائد انقلاب کی کال پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved