ہجیرہ،کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ کیپٹن حسین خان شہید کالج راولاکوٹ نے اپنے نام کر لیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ(نمائندخصوصی)تعلیمی بورڈ میر پور کے زیر اہتمام آل آزادکشمیر انٹر کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ کیپٹن حسین خان شہید کالج راولاکوٹ نے اپنے نام کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آل آزادکشمیر انٹر کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ جو بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ ہجیرہ میں کھیلا گیا ۔جو ایک دلچسپ مقابلے کے بعدکیپٹن حسین خان شہید کالج راولاکوٹ کی ٹیم نے اسلامیہ کالج راولاکوٹ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی ۔اس ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر بھر سے سولہ ٹیموں نے حصہ لیا تمام مقابلوں میں ہجیرہ کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فائنل میچ کے بعد ایک پر وقار تقریب زیر صدارت قائم مقام پرنسپل ہجیرہ ڈگری کالج پروفیسر سردار محمد لطیف منعقد ہوئی ۔جسکے مہمان خصوصی ڈی ای پی سردار خالد محمود تھے ۔تقریب سے سپورٹس آفیسر تعلیمی بورڈ پروفیسر سردار طارق اکبر ،ڈی ای پی سردار خالد محمود ،پروفیسر سردار محمد لطیف خا ن پروفیسر محمد منشاء خان ،پروفیسر شوکت قاسم ،پروفیسر شاہد ممتاز ،شاہد امیر نوید شوکت محسن آزاد ،زوالفقار آزاد و دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب میں جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں دی گئیں ۔مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کو نقد انعام بھی دیا ۔تقریب میں کیپٹن حسین خان شہید کالج راولاکوٹ کے کھلاڑی وجاہت علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا ۔اس موقع پر آفیسر سپورٹس تعلیمی بورڈ سردار طارق اکبر نے سپورٹس میں اعلیٰ خدمات پر ڈی ای پی سردار خالد محمود کو بورڈ کی طرف سے خصوصی شیلڈ دی گئی ۔تقریب سے خطاب میں سپورٹس آفیسر تعلیمی بورڈ پروفیسر سردار طارق اکبر نے کہا

کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ دیں ۔ہجیرہ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ہجیرہ ڈگری کالج کے سٹاف اور عوام کی طرف سے جو پیا ر ملا وہ صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔ڈی ای پی سردار خالد محمود کی کاوشوں سے ٹورنامنٹ احسن طریقہ سے اختتام پزیر ہوا۔آئندہ بھی اسی گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کروانے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی ای پی سردار خالد محمود کی سپورٹس میں خدمات کو ذبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔مہمان خصوصی سردار خالد محمود نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کالجز کی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے ہجیرہ کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز بخشا جس کو ہجیرہ کی عوام نے پزیرائی دی ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے پر امن اختتام پر تمام ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں ۔تقریب کے آخر میں ڈگری کالج ہجیرہ کی طرف سے مہمانوں کو ریفریشمنٹ کروائی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved