ہم سیرت نبی ﷺ کی پیروی کریں اور اسوہ حسنہ پر عمل کریں،محمد نذیر
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

اسلا م گڑھ(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و سابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر2محمد نذیر انقلابی نے کہا ہے کہ آج مسلمان جس بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم سیرت نبی ﷺ کی پیروی کریں اور اسوہ حسنہ پر عمل کریں آج ہم دوسروں پر طعنہ زنی کرتے ہیں لیکن کبھی اپنے گریبانوں میں جھانک کر نہیں دیکھتے راشد تراب عظیم مرد مجاہد ہیں اور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں راشد تراب نے اپنی معذوری کوکبھی کمزوری نہیں بننے دیا انہوں تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے ترقی کی ہے انہوں نے اساتذہ کا احترام کیا ہے جو موجودہ حالات میں اساتذہ کو بھی اپنے کردار میں بہتری لانی چاہیے

تاکہ نظام بہتر ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ای او آفس اسلام گڑھ میں میلاد مصطفی ﷺ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ راشد تراب کی ریٹائرڈ منٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت راجہ بشارت نے کی جبکہ اے ای او اسلام گڑھ راجہ گلبہار اکرم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرزا محمد لطیف نے حاصل کی نعت رسول ﷺ کی سعادت جونیئر مدرس محمد عرفان اور سینئر صحافی عبدالرزاق نیازی نے حاصل کیا تقریب سے صدر معلم ہائی سکول چکسواری بشیر پرواز ،صدر معلم ہائی سکول کنیلی چودھری برکت اللہ ،آصف جرال سیکرٹری ایلمنٹری بورڈ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویژن میرپور زبیر اختر طاہر ،راجہ بشارت ڈپٹی ڈی او میرپور وصدر تقریب راجہ بشارت اور ڈی او میرپور راجہ راشد تراب نے بھی خطاب کیا تقریب میں مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے صدر چیئر مین عبدالمالک ،چیئر مین امور منگلا ڈیم مسلم لیگ ن راجہ محمد بوستان بھی موجود تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved