اقوام متحدہ یہودیوں کا ادارہ ہے،سردا رمحمد رزاق
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر نائب صدر پونچھ ڈوثیرن سردار محمد رزاق خان آف چھپڑابن نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کر کے اور سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کر کے امت مسلمہ کو اس کی حیثیت یاد دلادی ہے اب امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قبلہ اول کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں آئیں اور چپ کا روزہ توڑہ جائے او آئی سی مردہ گوڑہ ہے امت مسلمہ کو او آئی سے زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ یہودیوں کا ادارہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے وہ آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہوتا ہے لیکن کسی اسلامی ملک کیلئے اس کارویہ ہمیشہ مخاصمانہ ہوتا ہے امت مسلمہ اقوام متحدہ اور امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کرے اور قبلہ اول کی حفاظت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائے انہوں نے کہاکہ یہود و نصاری پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور امت مسلمہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کر نے کی سازش کی جارہی ہے ۔امت مسلمہ کو اس وقت ہوش کے ناخن لینے چاہئیں

ورنہ ذلت و رسوائی اس کا مقدر ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ میں پاکستان اس وقت واحد ایٹمی قوت ہے ہمیں ایٹمی قوت کے شایان شان فیصلے کرنے چاہیءں لیکن ہماری بد بختی ہے کہ ہمارے حکمران نااہل اور قیادت کی خوبیوں سے عاری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو بھی چاہیے کہ امریکی کی اس بے ہودگی کا نوٹس لے اور قبلہ اول کو اسرائیل کے تسلط سے آزاد کروانے کیلے اپنا کردار ا دا کرے انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنا آخری حربہ بھی استعمال کر لیا ہے اب امت مسلمہ کے سوچنے کا مقام ہے کہ وہ کب تک ذلت و رسوائی کا شکار ہوتی رہے گی سردار محمد رزاق خان نے امت مسلمہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کو خیر آباد کہہ کر اسلامی ممالک پر مشتمل اپنی تنظیم قائم کریں تاکہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کی جاسکے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved