آپ ﷺکا جتناذکر کیاجائے کم ہے،مولانا مفتی محمد عبدالخالق
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام پونچھ ڈوثیرن کے امیر مولانا مفتی محمد عبدالخالق خان نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے مبارک مہنے میں حضورﷺکی سیرت پر بیانات اور مضامین سے ایمان میں جرات اور تازگی پیدا ہوتی ہے ۔ آپ ﷺکا جتناذکر کیاجائے کم ہے ۔ آپ ﷺپر اللہ تعالیٰ نے سارے کمالات مکمل کر دیئے ۔ اس میں ختم نبوت ﷺبھی ہے ۔ آپ ﷺکے بعد کوئی نبی ﷺنہیں آئے گا ۔ اس کو بھی بیان کیاجانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے مولانا مفتی محمد عبدالخالق نے کہا

کہ 22دسمبر بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد راولاکوٹ میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔ جس میں پاکستان اور آزادکشمیر کے معروف علماء کرام شرکت کریں گے ۔ اس کانفرنس سے ممتاز کالم نگار علامہ نوید مسعود ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے مفتی محمد عبدالخالق نے مختلف مکاتب فکر کے لوگو ں اور عوام علاقہ سے کہا ہے کہ وہ ا س ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کر کے اپنے دلوں کو نور ایمان سے منور کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved