مسلم لیگ ن کی حکو مت کو کمزور کر نے کی ساز شیں کبھی کا میا ب نہیں ہونگی،راجہ محمد یوسف
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

چکسواری (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نا ئب صدر سابق پولیٹیکل کوار ڈی نیٹر برائے اوور سیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہاکہ آ زادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکو مت کو کمزور کر نے کی ساز شیں کبھی کا میا ب نہیں ہونگی مسلم لیگ ن کے تما م کا رکن وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کی پیٹھ پر کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکو مت نے خطے میں تعمیر وترقی کا عمل شروع کرنے کے بجا ئے کر پشن کو فروٖغ دیا ہے

اور قومی خزانے کو دونو ں ہا تھو ں سے لوٹ کر اپنے اثاثے بیر ون ملک میں منتقل کئے ہیں انہو ں نے کہاکہ جب سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن نے اقتدار سنبھالا ہے کر پشن نا انصافی اور میرٹ کی پا ما لی کے خاتمے کے اقدامات اٹھا ئے ہیں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کا کا رکنو ں کو میرٹ کی بنیاد پر صوابدیدی عہدوں پر ایڈ جسٹ کرنے کاا علا ن خوش آ ئند ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved