ہجیرہ،ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ہجیرہ بوکھلاہٹ کا شکارہوگے
  15  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ ( نمائیندہ خصوصی )ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ہجیرہ بوکھلاہٹ کا شکارہوگے،اپنی غلطیوں کو چھُپانے کیلئے اُوٹ پٹانگ بیانات دینے شروع کر دیئے ۔ایک شہری کی طرف سے عطیہ کے طور پر دیا گیا واٹر کولر اور بلدیہ کی طرف سے تعمیر شدہ دیوار ۔ یو پی ایس جو سابق ایم ایس کے دور میں لگایا گیا کو اپنے کھاتے میں ڈال دیا ۔عوام کی شکایات پر اپنی غلطیوں کو دُرست کرنے کے بجائے بیانات دے کر اپنی نوکری پکی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماء جمیل تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہیکہ

پچھلے کچھ دنوں سے عوام علاقہ ہجیرہ کی طرف سے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ہجیرہ میں ہونے والی ناانصافیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال نے بجائے اصلاح کرنے اور ہسپتال میں بہتری لانے کے بیانات دے رہے ہیں موصوف کی طرف سے دیئے جانے والے بیانات کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے ۔واٹرکولر جو ہجیرہ کے شہری اعجاز بٹ نے اور ایک دیوار جو گری ہوئی تھی بلدیہ ہجیرہ نے اپنے فنڈ زسے تعمیر کی اور یو پی ایس سابق ایم ایس نے لگوایا تھا ۔ موصوف کا دعویٰ ہے کہ اسے ہسپتال کی چٹ فنڈسے تعمیر کیا گیاہے دوسری جانب ابمیولیس کے حوالہ سے دیئے جانے والے بیان بھی محکمہ صحت کے لیے سوالیہ نشان ہے کیونکہ اگر 2012 سے 2016 تک ہسپتال میں ابمیولیس نہ تھی تو بجٹ کہا ں جاتا رہاہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ اس ساری کہانی کا نوٹس لیا جائے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved