ہجیرہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، وکلاء برادری میدان میں نکل آئی
  15  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ( نمائیندہ خصوصی ) ہجیرہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، وکلاء برادری میدان میں نکل آئی ۔ ایس ڈی ایم آفس میں انتطامیہ اور واپڈا و برقیات کے اہلکاران سے اجلاس ، ایکسئین برقیات کی اجلاس میں عدم شرکت، تفصیلات کے مطابق ہجیرہ اور گردونواع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ، 16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آچکے ہیں ، بار ایسوسی ایشن ہجیرہ حرکت میں آگئی، صدر بار ہجیرہ جاوید چوہدری ایڈووکیٹ کی زیر قیادت بار کے وفدجس میں ملک خلیل احمد قیصر ایڈووکیٹ ، سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ ،

سردار واجد علی ایڈووکیٹ۔ سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ ، سکندر علی قمر ایڈووکیٹ ، سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ و دیگر نے ایس ڈی ایم آفس ہجیرہ میں ایس ڈی ایم سردار سکندر حیات ، تحصیلدار سردار مشتاق، ایس ڈی او برقیات ، و انچارج واپڈا ہجیرہ گریڈ سے ایک اہم اجلاس کیا اجلاس میں ایکسئین برقیات نے آنے کی زحمت گوارہ نہ کی۔ وکلاء کے وفد نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے واضع اعلان کے بعد آزاد کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے 16سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈینگ نے عوام کو چکرا کہ رکھ دیا ہے ، کاروباری طبقہ اور طلباء کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ، کوئی پرسان حال نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ واپڈا کے غاصبانہ رویہ سے ظاہر ہوتا ہیکہ آزادکشمیر کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔وکلاء نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہیکہ اگر لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو آذادکشمیر بھر میں واپڈا کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ، اجلاس میں واپڈا کے انچارج اورایس ڈی او نے کہا کہ لوڈشیڈینگ کا شیڈول اسلام آباد سے جاری ہوتا ہے اس میں ہجیرہ واپڈا اور برقیات کے ذمہ داران بے بس ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved