پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی تحریک آزادی کشمیر پر رکھی گئی تھی،چوہدری محفوظ چیچی
  11  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف) پیپلز پارٹی آزادکشمیرکے مرکزی راہنما سابق مشیر حکومت آزادکشمیر چوہدری محفوط چیچی پیپلز پارٹی تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی تحریک آزادی کشمیر پر رکھی گئی تھی شہید بھٹونے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال لڑنے کا عہد کیا تھا انشااللہ پیپلز پارٹی تحریک آزادی کشمیر کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی نے کہاکہ آج پاکستان میں جو جمہوریت چل رہی ہے وہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کی بدولت ہے بھٹو خاندان کی ملک پاکستان کیلئے جو قربانیاں ہے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے چوہدری محفوط چیچی نے کہاکہ

آج پاکستان کے اندر افراتفری کا عالم ہے حکومت رٹ کمزور ہوچکی ہے ن لیگ اداروں پر تنقید کر کے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کی نوید لیکر آئے گا اور بہت جلد پاکستان بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان بنکر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے اپنی محنت اور لگن سے پیپلز پارٹی کو ایک مضبوط وکٹ پر کھڑا کر دیا ہے انشااللہ پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں بہت جلد آزاد کشمیر میں اقتدار میں ہوگی حلقہ کھوئی رٹہ میں سابق وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved