ڈاکٹر نجیب نقی کی لگن محنت اور کوششوں سے پلندری میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہاہے،ڈاکٹر نجیب نقی
  11  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

پلندری )ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سدہنوتی کے رہنما سردار یاسر اعظم نے وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی کی لگن محنت اور کوششوں سے پلندری میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہاہے آئندہ چند سالوں میں پلندری ایک مثالی ضلع ہو گا اس وقت پلندری میں بڑے پراجیکٹ کا آغاز ہو رہا ہے اُنھوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کا یہ ایک احسن اقدام ہے وہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے جس سے سدہنوتی کے عوام کو بہتر ریلیف مل رہا ہے ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ڈیڑھ سالوں میں جو کام کیے وہ گزشتہ50سالوں میں نہیں ہوئے تھے اُنھوں نے مزید کہا کہ سدہنوتی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ یونیورسٹی کا تھا جس کے کیمپس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہو گیا ہے

اور اس کے لئے جگہ کا بھی تعین ہو گیا ہے پلندری میں اس وقت اربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے آئندہ پانچ سالوں میں کوئی بھی پراجیکٹ ایسا نہیں ہو گاجو مکمل نہ ہو ا سدہنوتی کی بڑی شاہراہوں جن میں آزادپتن تا پلندری ، پلندری تا ہلیان، پلندری براستہ چھلاڑ منگ پتن شیر خان قابل ذکر ہیں ان منصوبہ جات کے آئندہ چند روز میں باقاعدہ ٹینڈر لگ جائیں گے اور دیگر کئی منصوبہ جات پر کام جاری ہیں اپوزیشن آنکھیں کھول کر دیکھے سدہنوتی میں کام ہو رہے ہیں تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے پانچ سالوں کے بعد اپوزیشن کے پاس تنقید کرنے کے لیے کوئی ایشو نہیں ہوگا وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر عوام کے بے لو ث اور نڈر وزیر اعظم اور سیا سی لیڈر ہیں اور ان کا مو جو دہ دور اقتدار سنہر ی تر ین دور ہوگا سا بق پیپلز پارٹی کے دور میں عوام سے جعلی اور کھو کھلے اعلا نات اور وعدے کئے جاتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر اور وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کی قیادت میں ن لیگ بھر پور عوامی پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved