ہٹیاں بالا،مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیراہتمام جامعی مسجد سکندریہ میں تقریب کا انعقاد
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(آئی این پی)مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیراہتمام جامعی مسجد سکندریہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سرپرست اعلی سیرت کمیٹی پیرسیدفیاض کاظمی،صدر سیرت کمیٹی پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی،چیف کوآڈنینٹر سیرت کمیٹی سیداحسا ن الحسن گیلانی ،

میڈیا کوآڈنینٹر اسلم مرزا،ڈپٹی میڈیا کوآڈنیٹر عدنان فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ انشا ء اللہ دونوں ایڈمنسٹریٹرصاحبان ضلع کے مسائل کے حل کے لیئے کرداراداکریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved