چکوٹھی،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی وزیر حسین کاظمی آبائی گاؤں میں سپرد خاک
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

چکوٹھی(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی چناری کے معروف تاجر سید وزیر حسین کاظمی کو ان کے آبائی گاؤں گہل جبڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی چناری کے معروف تاجر سید وزیر حسین کاظمی کینسر کے عارضہ کے باعث گذشتہ روز انتقال کر گئے جمعہ کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر،پی پی پی ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کو آبائی گاؤں گہل جبڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر،سید مرتضی کاظمی ،راجہ بشارت داؤد نے وزیرکاظمی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر حسین کاظمی انتہائی عظیم انسان تھے ان کی وفات سے ضلع جہلم ویلی ایک اچھے انسان سے محروم ہو گیا ہے ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved