مظفرآباد،آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا ، دورانیہ 16سے 17گھنٹے تک بڑھ گیا جبکہ دیہی علاقوں میں دو سے تین روز تک بجلی بند ہونا معمول ہوگیا ہے ! وزیر اعظم آزادکشمیر فوری طور پر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآبا دکے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

وہاں شہری حلقوں میں 16سے 17گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں دو سے تین روز گزرجانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ، عوام کا مختلف علاقوں میں شدید احتجاج ، وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزیر برقیات فوری طور پر نوٹس لے کر ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں ، بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved