حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں ،ِعلی رضا اکبر
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں،وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا جھوٹا اعلان کیا۔ان خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری علی رضا اکبر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مارچ میں بلدیاتی الیکشن نہ کروائے گئے تو وزیراعظم صادق وآمین نہیں رہیں گے اور ان کے خلاف تحریک چلائیں گے۔بلدیاتی الیکشن کی لال بتی دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔جھوٹے وعدے کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں کئی مرتبہ دی گئیں عمل درآمد ایک پر بھی نہ ہو سکا

۔ہائی کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کر کے موجودہ حکومت توہین عدالت کے مرتکب ہو رہی ہے۔بلدیاتی وترقیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کر کے موجودہ حکومت بدیاتی الیکشن سے راہ فرار حاصل کرنا چاہتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved