چوہدری سید اکبر مرحوم جیسے سیاسی کارکن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،سردار میر اکبر خان
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

باغ(آئی این پی)وزیر تعمیرات عامہ آزاد حکومت چوہدری محمد عزیز،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ چوہدری سید اکبر مرحوم جیسے سیاسی کارکن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنا ناممکن ہے مرحوم نے ساری زندگی عوام علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی اور علاقے کی تعمیرترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے مقررین نے ان کی سیاسی وسماجی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ چوہدری سید اکبر ایک چٹان کی طرح ڈٹ جانے والے کارکن تھے انہوں نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور کارکنان کو متحد رکھنے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں ہیں جو کسی صور ت فراموش نہیں کی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگڑاں میں چوہدری سید اکبر مرحوم کے تزیتی ریفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ ن ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نےئر،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،فیاض نور،چوہدری اشرف،مولانا امتیاز صدیقی،چوہدری صدیق،سردار مراد انور،چوہدری آصف اکبر،سیداخلاق شاہ،شہزاد احمد کھوکھر، ،سردار خلیل خان،سردار اعجاز خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پریس کلب باغ سید فریاد کاظمی،سردار گلشاد خان،سردار پرویز رفیق،سردار صادق خان،اقبال چغتائی،کامران عزیز چوہان،سردار جنت حسین،سردار ممتاز خان،حیات ماگرے،چوہدری اسلم ظفر،سردار اخلاق خان،خوشحال چوہان،سردار جنت حسین،ودیگر نے خطاب کیا

اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ نے ایکسین شاہرات سے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سڑک کا کام التوا میں کیوں رکھا گیا ملازمین اپنا قبلہ درست کریں اپریل تک یہ سڑک مکمل ہونی چائیے چوہدری سید اکبر کا مشن مکمل کیا جائے گا میں اگر پہلے نہیں آسکا اب میں بار بار آؤں گا آپ سب کومتحد ہو کر چوہدری سید اکبر کا ادہورہ مشن پورا کرنا ہوگا اور ان کے بچوں کا خیال رکھنا ہوگا اس موقع پر انہوں نے چوہدری سیداکبر مرحوم کے نام سے منسوب سڑک کا بھی افتتاح کیا عوام علاقہ جن میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی صحافی وکلاء مذہبی،تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار اعجاز مغل اور چوہدری اشرف چوہان نے دئیے آخر میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا امتیاز صدیقی نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی سیاسیے وسماجی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved