باغ،ملک آفتاب اعوان کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بننے پر یونین کونسل بھیڈی میں جشن ‘منوں مٹھائیاں تقسیم
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

باغ(آئی این پی)ملک آفتاب اعوان کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بننے پر یونین کونسل بھیڈی میں جشن منوں مٹھائیاں تقسیم کارکنان مسلم لیگ ن نے اطلاع ملتے ہی بھگڑے ڈالے آتش بازی کی اور وزیر اعظم فاروق حیدر اور ملک آفتاب اعوان کے حق میں نعرہ بازی کی دریں اثناء یونین کونسل بھیڈی کے معززین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت شفیق خان منعقد ہوا اجلاس میں ملک سعید اعوان،خورشید خان،طاہر امین،ارشاد خان،نسیم خان،شکور اعوان،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک آفتاب اعوان کوایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ بننے پر دلی مبارکباد پیش کی

اور اس توقع کا اظہار کیا کہ جس طرح انہوں نے پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور کارکنوں کو متحد رکھنے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اسی طرح وہ باغ کی تعمیروترقی میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں ہیں ان کی کی تعیناتی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے باغ سے ایک متحرک مخلص اور ہمدرد باکردار اور ہر دلعزیز شخص کو میونسپل کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر لگا جس پر باغ کے تمام لوگ اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved