نواز شریف کی قیادت میں آمدہ الیکشن 2018مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی، محمد نذیر انقلابی
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

اسلام گڑھ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آمدہ الیکشن 2018پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی پاکستانی عوام نے ڈانس کلچر کو یکسر مسترد کر دیا ہے صرف باتوں سے ملک نہیں چلایا جا سکتا ہے بلکہ عملی طو ر پر کام کرنے کی ضروت ہوتی ہے عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں ماداریوں نے اپنا تماشا خوب دیکھایا لیکن وہ بری طرح ناکام ہو گئے ہیں نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کے جال بچھائے ہیں انکو عوام کادرد معلوم ہے ملک دشمن لوگ ملک کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہے عوام با شعور ہو چکی ہے اِن کو عوام ووٹ کے ذریعہ ملک سے آوٹ کر دیں گے

نواز شریف آج بھی پاکستان کا ہیرو تھے اور کل بھی ہیرو ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ محمد نذیر انقلابی نے کہا کہ میاں نواز شریف تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں جتنی بھی تعمیر و ترقی ہوئی وہ میاں نواز شریف نے کی ہے ۔ کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور ایک منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن وہ میاں نواز شریف کی محبت پاکستانی قوم کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے لیے محمد نواز شریف کی کوششوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ سی پیک کے تحت میگا منصوبوں پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں یکساں کام کیا جا رہا ہے تاکہ ترقی و خوشحالی کے اس شاندار سفر سے پورے پاکستان کے عوام بھر پور طریقے سے مستفید ہو سکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved