بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ،سردار فاروق سکندر
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی)آزاد کشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندرنے کہاہے کہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے کھوئیرٹہ سیکٹر پر فائرنگ سے شہید ہونے والی حسن بی بی کا خون اور مقبوضہ کشمیر میں کالجز و سکولز کی طالبات کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے جد وجہد کشمیریوں کو ضروربھارتی تسلط سے آزاد کر ا کر رہے گی شہادت ایک ایسا لفظ ہے جو اسلام کی امانت ہے پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کی بھارتی چالیں بھارت کو لے ڈوبیں گی سرینگر میں کشمیری نوجوانوں کا پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنا بھارت کے لیے عبرت کا مقام ہے بھارت پاکستان کو سی پیک کے منصوبے سے معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا یہ اس کی غلط فہمی ہے انڈین آرمی کی بزدلانہ کاروائیاں تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا کشمیری عوام اقوام متحدہ کہ قرادادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں بیرون ملک مقیم کشمیر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں امریکہ کو پاکستان کو بھارتی عینک سے دیکھنے کی پالیسی ترک کرنا ہو گئی کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں کشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوں پربزدلانہ کاروائیاں کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیں غیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں لاکھوں ماؤں‘ بہنوں بیٹیوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گامقبوضہ کشمیرکے اندربچے بوڑھے خواتین پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاکربھارت پرواضح کررہے ہیں کہ وہ پاکستان کاحصہ تھے اورآزادہوکربھی پاکستان کے ساتھ رہیں گے کشمیری غیرت منداوربہادرقوم ہیں بھارت نہیں جانتاکہ وہ کس قوم کوللکاررہاہے بھارت لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پر گولہ باری کوبندکرے ورنہ بھارت کومعصوم اوربے گناہ کشمیریوں کے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناپڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈین آرمی کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجہ میں حسن بی بی کی شہادت پر اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے

اورآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گااقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردباؤڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے مسلم دنیاکوبھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھناچاہیے جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہے5 کشمیرکے ہرفردخواہ ومردہویاعورت بچہ ہویابوڑھاسب نے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوں کوآزادی سے محروم نہیں کرسکتی لائن آف کنٹرول،ورکنگ باؤنڈری پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے ابھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گالاکھوں ماؤں بہنوں بیٹیوں بزرگوں بچوں کی قربانیوں کاخون رنگ لائے گابھارتی افواج کی فائرنگ کاجواب ہماری جرات منداوربہادرافواج پاکستان بھرپورطریقے سے دے رہی ہیں بھارت اسلام دشمن قوتوں کے سہارے پاکستان کی مسلح افواج اورپاکستانی قوم کے جذبے کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوگاکشمیرکابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے اوروقت آنے پردشمن کی جارحیت کاپاک فوج کے ہمراہ جواب دینے کوتیارہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved