مظفرآباد،آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا شیڈول ثانی جاری
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی)آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا شیڈول ثانی جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس اب 22جنوری بروز پیر ہو گا۔ جس میں ترقیاتی ادارہ میرپور23جنوری کو میونسپل کارپوریشن میرپور اور 24جنوری کو ضلع کونسل میرپور کا اجلاس ہو گا۔ کمیٹی کے اجلاس میں متذکرہ محکمہ جات کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت چےئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کریں گے۔

جبکہ ممبران کمیٹی کرنل (ر) وقار احمد نُور، ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی، حافظ محمداحمد رضا قادری، ملک محمد نواز، عبدالماجد خان ایم ایل ایز سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس ایم ایل اے ہاسٹل کے کمیٹی رُوم میں ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved