پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں حق بات کہنے کی سب کو اجازت ہے ،چوہدری ساجد ایوب
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

اسلام گڑھ(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا ہے کہ ۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں حق بات کہنے کی سب کو اجازت ہے اور اگر پارٹی قائدین میں سے کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس سے پوچھا جا سکتا ہے کہ آپ کیوں غلط کر رہے ہیں،ن لیگ حلقہ نمبر 4کے رہنماؤں کی سوچ صرف بی ٹی ممبر کی سی ہے ۔سیاست میں صبر وتحمل اور رواداری کے ساتھ چلا جاتا ہے۔پیپلز پارٹی حلقہ نمبر 4 چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی

اور یہ سوچ دی تھی کہ کشمیر کی آزادی تک ایک ہزار سال کی جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گئیں۔مسلم لیگ ن کی کوئی قومی سوچ نہیں ہے۔نواز شریف حادثے کی پیداوار ہیں۔ان خیا لات کا اظہارانہو ں نے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ۔پیپلز پارٹی ایک نظریے سوچ وفکر کے تحت چل رہی ہے اور وہ سوچ فکر کشمیر کی آزادی سے شروع ہو تی ہے۔پیپلز پارٹی ریاست کے بیس کو حقیقی معنوں میں بیس کمیپ بنانا چاہتی ہے۔سیاسی مسخرے ہمار ا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ۔۔پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved