سردار ساجد ایک باکردار با صلاحیت سیاسی کارکن ہیں،سید خالد کاظمی
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

نیلم (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نیلم کے رہنماء سید خالد کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار ساجد ایک باکردار با صلاحیت سیاسی کارکن ہیں جنہوں نے بالائی نیلم ویلی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد کی ہے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ان کے خلاف من گھڑت خلاف حقائق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جعلی کرنسی یا بلیک میلنگ کا ان سے دور تک کوئی تعلق نہیں موصوف کی شہرت سے خائف عناصر ان کے خلاف من گھڑت اور خلاف حقائق پروپیگنڈوں میں مصروف عمل ہیں ان کی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے سردار ساجد سواتی ایک باعزت گھرانے سے تعلق رکھتا ہے

جسکی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیئے بعض عناصر ان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں سید خالد کاظمی نے کہا کہ سردار ساجد اور ان کے خاندان کو بالائی نیلم میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved