ننھی زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،سمیرا شاہد
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

کسگمہ(نمائندہ اوصاف) مسز سمیرا شاہد صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خواتین ونگ آزاد کشمیر برطانیہ نے کہا ہے کہ ننھی زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے قصور میں ہونے والے اس قسم کے انسانیت سوز واقعات نے پوری امت مسلمہ کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں زینب کے ساتھ ہونیوالی زیادتی نا قابل برداشت اور قابل مذمت فعل ہے حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقع میں شامل با اثر درندے کا سر قلم کریں اور ایسے وحشیوں کو نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں واقع قصور نے انسانیت کو ہلا کر رکھا دیا ہے آج مسلم معاشرے کی اس قسم کی عکاسی اقوام عالم میں ہماری جگ ہنسائی کاباعث بن رہی ہے پاکستان بھر میں ظلمتوں کی داستانوں کا سد باب کرنا ہوگا

انصاف دینے والے ادارے معاشرتی قتل کو روکنے کے لیے سخت سے سخت قانون بنائیں جبکہ پولیس کو بھی چاہیے مظاہرین کو مثبت انداز میں انتشار سے روکے نہ کہ سیدھی گولیاں چلائی جائیں اور مزید خونریزی کے خطرے کو دعوت دی جائے۔ ملک میں امن و امان کا قیام اور انسانی جانوں کی حفاظت لازم وملزوم ہے اس سانحہ پر کسی قسم کی سیاست کی بجائے ملوث گروہ کو ہر حال میں بے نقاب کیا جائے ورنہ بڑھتا ہوا درندگی کا یہ کھیل کئی ننھی کلیوں کو نگل جائے گا اور ہماری معاشرتی پستی دنیا بھر کے لیے ایک بدترین مثال بن جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved