چڑہوئی،راجہ امجد علی کی بطور معاون ناظم ضلع کوٹلی تعیناتی خوش آئند
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

چڑہوئی (تحصیل رپورٹر ) راجہ امجد علی کی بطور معاون ناظم ضلع کوٹلی تعیناتی خوش آئند، موصوف بہترین صلاحیتوں کے مالک اور فرض شناس آفیسر ہیں۔ امید ہے وہ محکمہ کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کی بدولت مزید ترقی دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ کے ایک اہم اجلاس سے بطور صدر ساجد عزیز انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ راجہ امجد علی باصلاحیت آفیسر ہیں۔ محکمہ میں ان کی خدمت قابل ستائش ہیں۔ سیاسی و سماجی کارکن راجہ ناظم شاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ راجہ امجد علی کی بطور معاون ناظم ضلع تعیناتی نیک شگون ہے ۔

جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر شعبہ وقار، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راجہ مطلوب حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک باصلاحیت آفیسر کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں۔ اجلاس میں ٹھیکیدار چوہدری الطاف آف خانکہ کوٹیڑہ ، ماسٹر محمد جمروز خان ، راجہ ہارون خان ڈماس ، ظفر خان، سردار علی خان، راجہ اخلاق خان، حاجی زکاب خان، راجہ کرامت خان، حافظ توقیر گیلانی ، راجہ عمیر گلزرین ایڈووکیٹ ، سابق چیئر مین راجہ افضل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شیر افضل وٹرنری آفیسر چڑہوئی اور تمام متعلقہ ملازمین نے بھی شرکت کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved