ہجیرہ،ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آج شٹر ڈاؤں اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

ہجیرہ(نامہ نگار )ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آج شٹر ڈاؤں اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔کنٹرول کے عوام کو سہولیات دینے کے بجائے لاکھوں عوام کو ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے سہولیات سے محروم کرناحکومت کو مہنگا پڑے گا۔آج حلقہ1کی زیریں موجودہ سات یونین کونسلز کے عوام تاریخ ہڑتال سے ثابت کر دیں گئے کہ عوام کسی جعلی نوٹیفیکشن کو نہیں مانتے ۔مذکورہ یونین کونسلز کے عباسپور سے منسلک کرنے کے نوٹیفیکشن کی منسوخی اور مذکورہ یونین کونسل کے سنگم میں سب ڈویژن کے قیام تک عوام سراپا احتجاج رہیں گئے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ 1کی زیریں یونین کونسلز پر مشتمل ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار ارشد محمود خان ،سردار انصار احمد ،سردار نبیل امتیاز نے اپنے بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بغل میں چھری منہ میں رام رام دُھرا معیار نہیں چلے گا ۔حلقہ کی سات یونین کونسلز کی عوامی ایکشن کمیٹی جس کو عوام کی تائید اور حمایت حاصل ہے کافی الحال ایک ہی مطالبہ ہے کہ دیہی ترقیاتی مرکز ہجیرہ کی سات یونین کونسلز کی سابقہ پوزیشن بحال رکھتے ہوئے حکومت اس نوٹیفکیشن کو فوری منسوخ کرے

۔جس کے تحت مذکورہ یونین کونسلز کو ایک سازش کے تحت دیہی ترقیاتی مرکز عباسپور کے ساتھ شامل کیا گیا ۔چند مفاد پرست عناصر کی جانب سے اخباری بیان میں اسے نان ایشو کہا گیا ۔جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔جن کا موقف ہے کہ نئے سب ڈویژن کے قیام تک ہمارا تعلق سب ڈویژن ہجیرہ کے ساتھ رہے گا اور صرف سکیموں کی حد تک دہی مرکز عباسپور کے ساتھ رہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ دھرا معیار ہے ۔ایسے لوگوں پر یہ مہاورہ صادق ہوتا ہے کہ منہ میں رام رام بغل میں چھری نئے سب ڈویژن کا ان کا مطالبہ عوام کی ہمدردی لینے کے لئے اور عوامی ایکشن کمیٹی کی نوٹیفکیشن کی منسوخی کی کال سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔جبکہ نیا سب ڈویژن یا تحصیل عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔عوام ایسے عناصر سے باخبر ہیں ۔جو ہمیشہ اپنے مفاد کی خاطر لوگوں کو گمراہ کرتے آئے ہیں حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر فوری عملدرآمد کرے۔اور عوام آج کے احتجاجی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved