ہجیرہ،تاجر برادری کے تعاون سے شہر کو مثالی بنائیں گئے
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

ہجیرہ(نامہ نگار )تاجر برادری کے تعاون سے شہر کو مثالی بنائیں گئے ۔تاجر شہر کو صاف رکھنے میں تعاون کریں انجمن تاجران سے مل کر مسائل حل کروں گا ۔ان خیلات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار ظہیر احمد نے انجمن تاجران ہجیرہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔اجلاس کے مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران سردار محمد الطاف خان تھے ۔صدارت سردار ظہیر احمد نے کی اجلاس سے سردار محمد الطاف ،سردار ظہیر احمد ،سردار نعیم ضیاء،مرزا اشفاق ،سردار خالد محمود ،سردارظہور احمد ،سردار پرویز ،سید غیاث شاہ ،و دیگر نے خطاب کیا ۔صدر انجمن تاجران سردار الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ایڈمنستریٹر سردار ظہیر احمد میرے بھائی ہیں ۔انجمن تاجران شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے ان سے بھرپور تعاون کرے گی

۔شہریوں کے مسائل حل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔ہم میں کوئی اختلاف نہیں ۔توقع ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شہریون اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار ظہیر احمد نے کہا کہ تاجر ملک کیمعیشتمیں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہجیرہ کی تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں چونکہ تاجروں کا نمائندہ بھی رہا ہوں ۔ انجمن تاجران سے مل کر شہر کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کروں گا ۔تاجر برادری رضاکارانہ طور پر تعاون جاری رکھے ۔تاجروں کو مایوس نہیں کروں گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved