چوہدری یاسین گلشن ایم ایل اے و سابق وزیر حکومت نے حلقہ نمبر ایک میں عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے،سعادت علی
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

عباس پور (نمائندہ خصوصی) بار ایسوسی ایشن عباس پور کے سابق سنئیر نائب صدر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعادت علی قادری ایڈوو کیٹ نے اپنے چمبر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو کہا ہے کہ چوہدری یاسین گلشن ایم ایل اے و سابق وزیر حکومت نے حلقہ نمبر ایک میں عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے اور عوام کو انکی دہلیز پر سہولتوں کو بہم پہچانے میں احس اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے حلقہ نمبر ایک میں سڑکوں کے جال بچھا دئے ہیں اور اسمبلی کے فورم پر عوام کی بھر پور اور قابل رشک نمائندگی کر رہے ہیں جس پر حلقہ نمبرایخ کے عوام ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تی ہے سعادت علی قادری ایڈووکیٹ نے کہا چوہدری یاسین گلشن نے عباس پور کے مقام پر یونیورسٹی سب کیمپس کا قیام عمل میں لا کر تاریخی اور سنگ میں اقدام کیا ہے جس پر آنے والی نسلیں انہیں شاندارالفاظ میں یاد کریں گی انہوں نے مزید کہا

عباس پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دوبارہ تعمیر اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے ٹینڈر نوٹس اور حلقہ نمبر ایک کے تعمیر و ترقی فنڈز کے لیے عباس پور کو مرکز بنانا ایسے اقدامات ہیں جس کو سرہایا جا رہا ہے جو کسی دیگر کے حصہ میں نہیں آئے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے مزید کیا ممبر اسمبلی چوہدری یاسین گلشن نے عباس پور ٹاون کے لیے قانون دان اور عوام دوسٹ شخص چوہدری صدیق قمر ایڈدوکیٹ کو ایڈمنسٹریٹر بنا کر ایک درست انتخاب کیا ہے اور وکلاء سے انتخاب سونے پر سہاگہ ہے انہوں نے کہا بلاشبہ چوہدری یاسین گلشن عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے درد دل رکھتے ہیں اور عوام نے جس طرح بھاری مینڈیٹ دے کر انہیں اپنی نمائندگی کے لیے اسمبلی میں بھیجااور اس سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیںآخر میں انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا کہ چوہدری یاسین گلشن کو کابینہ میں شامل کر کے وزارت کا قلمدان سونپیں تاکہ ریاست کی بہتری کے لیے مذید بڑھ کر وہ کام کر سکیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved