عباسپور،عالمی برادری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کافوری طورپر نوٹس لے
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

عباسپور (نمائندہ خصوصی) عالمی برادری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کافوری طورپر نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کررہی تھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پردنیاکے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اپنی تنظیم راکے ذریعے جنوبی میں دہشت گردی کروارہاہے اقوام متحدہ بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف فوری طورپراقتصادی پابندیاں عائدکرے اوربھارت پردوبا ؤ ڈالاجائے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں کشمیرکے دوکڑورعوام کوان کاآئینی قانونی قومی حق خوداردیت دے ان خیالات کااظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سردارمدثرامتیاز نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ

مسئلہ کشمیر دوکڑورانسانی زندگیوں کی زندگی اورموت کامسئلہ ہے جب تک بھارت اورپاکستان کے حکمران مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل نہیں کرتی کشمیری عوام اپنے مادروطن ریاست جموں کشمیر کی آزادی اورکشمیری قوم کی قومی خودمختاری کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔سردارمدثرامتیاز نے کہاکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ایک تحریک ہے جس نے 31 جولائی 1988 کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اورمنقسم ریاست جموں کشمیر کودوبارہ یکجاکرکے اسے ایک آزادخودمختار مملکت بناکراقوام متحدہ کاممبربنانے تک کی جدوجہدکاآغازکیاتھا اورکشمیریوں کایہ مطالبہ ہے کہ بھارت اورپاکستان ایک ہی وقت میں ریاست جموں کشمیر سے اپنی اپنی مسلح افواج کاانخلاء کریں اورمنقسم ریاست جموں کشمیر کودوبارہ یکجاکرکے اسے ایک آزادخودمختار ملک بناکراقوام متحدہ کاممبربنایا جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved