برنالہ،ننھی پری زینب کا اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ اند وہناک قتل انسانیت کی تذلیل ہے
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

برنالہ ( نمائندہ خصوصی )ننھی پری زینب کا اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ اند وہناک قتل انسانیت کی تذلیل ہے ۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد ظفر اقبال طاہر امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کا قتل ظالم حکمرانوں کے منہ پہ تماچہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف قصور میں ہی معصوم بچوں کے قتل کا یہ 12 واں واقعہ ہے اور ابھی تک ملزمان کا گرفتا ر نہ ہونا اور انہیں سزائیں نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ زینب قتل کے خلاف احتجاج میں نہتے شہریوں پر گولیاں چلا کر بے گنا ہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے

کہ حکمران ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہ ہے اور یہ سب نام نہاد حکمرانوں کی مجرمان کو حاصل آشیر باد کے بغیر ناممکن ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زینب قتل کیس سمیت دیگر قتل کیسوں میں بھی ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے سر عام پھانسی کی سزائیں دی جائیں تاکہ ان بدکردار ، ظالم ، اور معاشرے میں پھیلے ہوئے ناصور مجرمان کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved