سینئر وزیر چودھری طارق فاروق جیسے منجے ہو ئے سیاست دان کی حکومت میں موجودگی نیک شگون ہے،راجہ فیاض خان
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

چکسواری ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن یو تھ بر طا نیہ کے سینئر نا ئب صدر راجہ فیا ض خا ن نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن نے آ زاد کشمیر کے تما م اضلا ع کے اندرصوابدیدی عہدوں پر کا رکنو ں کو میرٹ کی بنیاد پر ایڈ منسٹر یٹر ز کے عہدوں پر تعینا ت کرکے ایک نئی مثال قا ئم کی ہے مخالفین بھی وزیر اعظم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں کہ آ زاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکو مت نے میرٹ کی پاسداری کرتے ہو ئے ایک عا م کارکن کو بھی شریک اقتدار کرلیا ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ

سینئر وزیر چودھری طارق فاروق جیسے منجے ہو ئے سیاست دان کی حکومت میں موجودگی نیک شگون ہے انہو ں نے کہاکہ ان تما م ایڈ منسٹر یٹر ز کی تعیناتی سے تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اس موقع پر ہم تما م ایڈ منسٹر یٹر ز کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اور سینئر وزیر چودھری طارق فاروق اور پوری حکو متی ٹیم کا شکریہ اد ا کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved