حویلی،گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر وطن واپس بینظیر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ابوظہبی مزدوری کی خاطر جانے والا جوان گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر وطن واپس بینظیر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔ اور انتقال کر گیا۔ میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک۔ تفصیل کے مطابق حویلی کے گاؤں پلاں چوہدریاں کا نوجوان محنت مزدوری کی غرض سے ابوظہبی گیا کچھ عرصے بعد گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوگیا۔ علاج کی غرض سے واپس ملک آیا ۔

اور بینظیر ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔ محمد شیراز خان ولد حاجی محمد نذیر کی میت اپنے آبائی گاؤں پلاں چوہدریاں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ مرحوم کے پسماندگتان میں ایک بیوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ مرحوم کو اپس کے آبائی گاؤں پلاں چوہدریاں میں سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved