جنڈالہ،پولٹری اسٹاک اسسٹینٹ کی آسامی پر ضلع باغ سے تعنیاتی پر عوامِ علاقہ جنڈالہ سراپا احتجاج
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

جنڈالہ (نمائیندہ اوصاف) یونین کونسل بنگو ئیں سے خالی ہونے والی پولٹری اسٹاک اسسٹینٹ کی آسامی پر ضلع باغ سے تعنیاتی پر عوامِ علاقہ جنڈالہ سراپا احتجاج اپنے حقوق کی خاطر جنگ لڑیں گے۔متعلقہ حکام نوٹس لیں۔یونین کونسل بنگو ئیں سے خالی ہونے والی پولٹری اسٹاک کی اسسٹینٹ کی آسامی پر ضلع باغ سے حمیر آفتاب کو پولٹری اسٹاک اسسٹینٹ جنڈالہ ضلع پو نچھ بھرتی کر کے ضلع باغ میں ہی حاضر رکھا گیاہے۔جبکہ ملازم مذکور یونین کونسل بنگو ئیں کی آسامی سے تنخواہ وصول کررہا ہے۔عوام علاقہ کی قیمتی مرغیاں وبائی امراض کا شکار ہو کر مر رہی ہیں ۔غریب عوام کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے

۔متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ ملازم مذکور کو یونین کونسل میں حاضر کیا جائے۔عوامِ علاقہ نے کہا ہے کہ اگر 7 دن کے اندر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو سخت عوامی احتجاج ردِعمل کیا جائے گا ۔عوامِ علاقہ جن میں صدرِانجمن تاجران مولانا اسحاق طارق،سیکرٹری جنرل بشارت رزاق،سردار نجیب چغتائی اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved