بھمبر،فاروق حیدر حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے
  12  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فاروق حیدر حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ریاست کے لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے موجودہ حکمران اقتدار کے نشے میں لوگوں کی عزت ونفس روندنے کی کوشش کررہے ہیں ہر طبقہ فکر بے چینی عدم اطمینان کا شکارہیں لاقانونیت کا دور دورہ ہے لوگوں کو روزگار ے محروم کیاجارہاہے 10-10سال سے زائد عرصہ تک ملازمت میں رہنے والے ملازمین اور بالخصوص اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کیاجارہاہے بلدیاتی انتخابات کا دھنڈورہ پیٹنے کے باوجود حکومت انتخابات سے وار چاہتی ہے وفاقی حکومت کے نام پر جو 22ارب روپے اضافی ترقیاتی پیکج کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آتا

ان خیالات کااظہار آزادکشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے بھمبرمیں سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین کے والدمحترم چوہدری محمد رشید کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزراء حکومت محمد مطلوب انقلابی اور سردار عابد حسین عابد بھی تھے چوہدری محمد یاسین نے کہاکہ فاروق حیدر ایکٹ 74میں ترمیم اورکشمیر کونسل کے اختیارات کم کرنے کا جو انتخابات میں دھنڈورہ پیٹتے رہے ہیں آج اس پر کہیں عملدرآمد نظر نہیںآتا انتخابات میں اور انتخابات کے بعد اسمبلی فلور پر اور عدالت عالیہ کے سامنے یقین دہانی کرانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات سے راہ فراراختیار کرچکے ہیں جسکا واضح ثبوت بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی ہے پاکستان کے حالات دن بدن غیر یقینی صورتحال کاشکار ہوتے جا رہے ہیں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے لیگی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے خارجہ پالیسی ،داخلہ پالیسی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ززرداری کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved