رنگلہ،زندہ دل لاہوریوں نے استعفی مانگنے والے خود استعفی دے کر گئے
  20  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

رنگلہ(نمائندہ اوصاف)زندہ دل لاہوریوں نے استعفی مانگنے والے خود استعفی دے کر گئے۔عمران شیخ رشید کو سیاست کا کوئی حق نہیں انہوں نے بیس کروڑ کے منتخب ایوان کو گالی دی۔پنجاب کے امن کو خراب کرنے کے لیے سیاسی دہشت گر متحرک ہوچکے ہیں۔بنگال کے شیخ مجیب کو عوامی حمایت حاصل تھی لیکن اس وقت کے سیاسی ٹھکیدار وں نے اس کو محب وطن سے غدار بنا دیا ۔انہی سیاسی ٹھکیداروں کی باقیات آج بھی متحرک ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق کوآرڈینٹر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ افتخار افضل نے رنگلہ میں میڈیا کیساتھ اپنی گفتگو میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پہلے مارشل لاوں سے حکومتیں گرائی جاتیں تھیں لیکن اب عدالتوں کے ذریعے یہ کام ہورہے ۔عدالتوں کے اس طرح کے متنازعہ فیصلوں سے انصاف کے ادارے کا وقار مجروع ہوتا ہے۔عدالت کے اس طرح کے فیصلوں سے ملک میں افراتفری پھیلتی ہے،عدالتوں سے اعتماد اٹھتا ہے ایک طرف ایک عام آدمی زندگی بھر انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتا ہے جبکہ دوسری طرف سیاسی فیصلے ایک دم ہورہے ہیں۔افتخار افضل کا مزید کہنا تھا

کہ آزاد کشمیر میں بھی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کیخلاف اس طرح کی سازشیں ہورہی ہیں جیسے نوازشریف کے لیے ہوئیں۔کرسی میں بیٹھ کر حکم چلانے اور گروانڈ میں کام کرنے میں فرق ہوتا ہے۔آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں عدالتی نظام میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور بالخصوص نظریہ ضرورت کو ختم کرنا ہوگا۔انصاف کا ترازو سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔ان کامزید کہنا تھا کہ قادری نیازی اور زرداری ٹرائیکا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔یہ لوگ پہلے اپنی کرسی و اقتدار کے لیے سانحہ ماڈل ٹاون جیسے واقعات رونما کراوتے ہیں پھر انہی لاشوں پر ان کی سیاست ان کا شیوا بن چکا ہے۔وہ شخص کبھی ملک کا مخلص نہیں ہوسکتا جو پانچ سال اقتدار میں رہ کر اپنی اہلیہ کے مجروموں کو کیفرکردار تک نہ پہنچا سکا جس نے پپلزپاڑٹی کوختم کیا۔ن لیگ ہمیشہ قانون وآئین کی بات کرتی جس کا ثبوت نواز شریف کا عدالتوں میں حاضر ہونا اتنی سازشوں کے باوجود۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے کچھ سیاستدان بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی مثال ہیں جن کو اپنے حلقہ میں کوئی نہیں پوچھتا وہ جاکر دھرنا میں شریک ہوتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved