حویلی،پاکستان مسلم لیگ ن گوگڈار کے سینئر رہنماء چوہدری نجم دین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  20  جنوری‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن گوگڈار کے سینئر رہنماء چوہدری نجم دین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں گوگڈار ( چفڑا نکہ ) میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اِس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا چوہدری نجم دین نے ہر وقت میں چوہدری محمد عزیز کا ساتھ دیا

ان کی خدمات جماعت کیلئے لائق تحسین ہیں۔ انسان کو ایک دن اس دار فانی سے ضرور جانا ہو تا ہے۔ انسان کی پہچان کردار سے ہی ہے ، کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ چوہدری نجم دین ( مرحوم ) با اخلاق ، نیک سیرت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے ۔ علاوہ ایک دیانت دار شخص سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved