اسلام گڑھ میں صحافی برادری کا اتحاد وقت کی عین ضرورت تھی،عظیم بخش
  12  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

اسلام گڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہا ہے کہ اسلام گڑھ میں صحافی برادری کا اتحاد وقت کی عین ضرورت تھی۔ صحافی بھائیوں نے آپس کے اختلافات ختم کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ اس اتحاد کے دورس نتائج مرتب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام گڑھ کے صحافی باشعور ہیں اور ماضی میں انہوں نے عوام علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ مثبت کردار کیا تاہم آپس میں اختلافات کی وجہ سے کچھ مسائل درپیش ہورہے تھے لیکن صحافی برادری نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس کے اختلافات کو ختم کردیا اور ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوگئے ہیں۔

اس اتحاد کے دورس نتائج مرتب ہونگے اور علاقہ کے مسائل مزید بہتر طریقہ سے حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد میں بزرگ صحافی چوھدری عبدالرزاق نیازی، ذوالفقار علی بجاڑوی، چوھدری امجد حسین، سید کاشف شاہ سمیت دیگر نے اہم کردار کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر اگر چوھدری محمد رفیق بجاڑوی کا نام نہ لیا جائے تو زیادتی ہوگی جنہوں نے ساری زندگی عوام علاقہ کی خدمت کی اور صحافیوں کو یکجا کرنا ان کا ایک خواب تھا۔ اگر آج وہ زندہ ہوتے تو اس موقع پر انتہائی خوش ہوتے ۔ انہوں نے سنٹرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد ظفیر بابا اور کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلام گڑھ کے صحافیوں کو ایک پلیٹ پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved