رنگلہ ،معلمین تجویدالقرآن ٹرسٹ کو تاحل تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی
  12  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

رنگلہ (راجہ اعجاز نذیر)معلمین تجویدالقرآن ٹرسٹ کو تاحل تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی غریب معلمین جن کی آمدن کا یہی واحد ذریعہ ہے تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے معلمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو نخواہ مل جاتی ہے لیکن یہ ایسا محکمہ ہے جس کو پرواہ نہیں ہو تی حالانکہ ان ملازمین کو تنخواہ بھی آٹے میں نمک کے برابر ملتی ہے اور وہ بھی وقت پہ نہیں ملتی ان ملازمین کو وقت پر تنخواہ دی جائے

اور ان کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ یہ لوگ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں وزیر اعظم آزاد کشمیرجہاں دیگر محکموں میں اصلا حات لا رہے ہیں تھوڑی سے نظر عنایت ادھر بھی کر دیں اور ان غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اآفہ کریں اور وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کے احکامات جاری کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved