وزیر اعظم آزادکشمیر بے لگام بیوروکریسی کو لگام دیں، راجہ شہباز خان
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)راجہ شہباز خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر بے لگام بیوروکریسی کو لگام دیں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ انتہائی بدتمیز اور بد اخلاق آفیسر ہین ان کے دفتر میں جانے والے سائلین کی تضمیک کی جاتی ہے ہٹیاں بالا ہسپتال میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر اہم ان کے پاس گئے تو آفیسر موصوف نے اپنے غنڈوں کو بلا کر مجھے دفتر میں بند کر دیا ہے میں نے ڈی جی ہیلتھ کو ہاتھ تک نہیں لگایا کیوں کہ میں اکیلا تھا اور ڈائریکٹر جنرل صحت کے آفس میں درجنوں ملازمین موجود تھے ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر وکلاء بھی تھے ایک سوال کے جواب میں راجہ شہباز خان نے کہاکہ ہٹیاں ہسپتال میں میری بیوی ڈاکٹر ہیں چند دن قبل مریضوں نے

میری بیوی اور دیگر ڈاکٹرزکے ساتھ بدتمیزی کی اس حوالے سے میں ڈی جی صحت کے پاس گیا کہ ہٹیاں بالا واقعہ مین کیا پیش رفت ہوئی اور ساتھ وہاں پر تعینات فی میل ڈاکٹرز اور عمل ہ کو تحفظ فراہم کیا جائے جس پر ڈی جی نے پہلے تو میرا مذاق اڑایا اور بعد ازاں اپنے دوستوں کے سامنے میری تذیلیل کرنا شروع کر دی اور کہا کہ کالا کوٹ پہن کر مجھے نہ ڈراؤ میں کالے کوٹ سے نہیں ڈرتا ایسے کالے کوٹ میں نے بہت دیکھے رکھے ہیں میں ڈی جی کی یہ باتیں سن کر سسدررہ گیا میں انھیں بتایا کہ میں سائل ہوں اور سائل کے ساتھ آپ کس طرح بات کررہے ہیں جس پر ڈی جی سیخ پا ہو اور مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دی اور انھوں نے کہاکہ میڈیکل ایسوایشن والے اس معاملے پر نہ آئیں کیونکہ یہ ڈی جی اورسائل کے مسائل ہیں اگر میڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاجی کیا تو پھر مظفرآباد سمیت ریاست بھر کے وکلاء بھی باہر نکلیں گے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم بے لگام بیوروکریسی کے قبلے کو درست کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved