حکومت آزاد کشمیر نے قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دے کر مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں،مولانا منظور احمد
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد (سٹی رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عظیم الشان دعوت اہلحدیث کانفرنس، اہلحدیث یوتھ فورس آزاد کشمیر کے صدر محمد امین بٹ نے صدارت کی، مہمان خصوصی شیر پنجاب، محبوب عوام مولانا منظور احمدتھے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی شیر پنجاب مولانا منظوراحمد نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دے کر مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں قادیانی غیر مسلم ہیں اور مسلمانوں کی صفوں میں چھپے دشمن ہیں، قادیانی آستین کے سانپ ہیں جو مسلمانوں کی صفوں میں رہتے ہوئے اسلام دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں ‘حضوراکرم ﷺ کی ختم نبوت کا منکر کافر ہے ، آزادکشمیر کے عوام نے ختم نبوت کا قانون پاس ہونے پرسکھ کا سانس لیا ہے ‘ختم نبوت ﷺ کا قانون پاس کرنا راجہ فاروق حیدر خان حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ہم حکومت آزادکشمیر کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔سرپرست اعلیٰ اہلحدیث یوتھ فور س آزادکشمیر ملک شفیع علوی نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس آزاد کشمیر تبلیغ ،اصلاح، تربیت کا کام شروع کرے، ہم قدم بہ قدم سپورٹ کریں گے۔ جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ہم ہر جگہ تیار ہیں یوتھ فورس افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انڈین فائرنگ کی مذمت کر تے ہیں نریندر مودی ظلم و جبر بند کر دے۔کانفرنس سے چےئرمین اہلحدیث یوتھ فورس خواجہ عبد الصمی گنائی ، مولانا فضل الرحمان مدنی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس آزادکشمیر ،سینئر نائب صدر مولانا محمد اسلم ،نائب صدر میر پور ڈویژن قاری صہیب احمد ، نائب صدر مظفرآباد ڈویژن مولانا نذیر بٹ ، نائب صدر پونچھ ڈویژن مولانا غیاث کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

۔اہلحدیث یوتھ فورس کے صدر محمد امین بٹ نے کہا کہ اب آزاد جموں کشمیر کی دھرتی قادیانیوں کیلئے تنگ ہو چکی ہے‘ اب قادیانی کسی مسلم کو گمراہ نہیں کر سکیں گے۔ صدر، وزیر اعظم، وزراء ،سپیکر اسمبلی ، ممبران اسمبلی اور آزاد جموں کشمیر کی کوششوں اور کاوشوں کو لام پیش کر تے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ اہلحدیث یوتھ فورس آزادکشمیر کے صدر محمد امین بٹ نے جماعت میں دوبارہ جان ڈال دی ہے ‘ یوتھ فورس آزادکشمیر کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی ‘امین بٹ حکم کریں ہم جانی مالی ہر قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘امین بٹ کی کاوشیں اور کوشش لائق تحسین ہیں ‘ نوجوان قائد نے ثابت کردیا کہ قوموں کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کے کندھوں پر ہوتا ہے ‘ نوجوان قیادت ہی ملکی ترقی ،سلامیت اور دین کی ترویج کے لیے بہتر کردار ادا کر سکتی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved