حکومت آزاد کشمیر متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کرے،خواجہ طارق سعید
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ بٹل کھوئی رٹہ سیکٹرز میں بھارتی فائرنگ قابل مذمت اقدام۔ عالم برداری نوٹس لے ،حکومت آزاد کشمیر متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کرے ۔ایک بیان میں اُنہوں نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ عالمی برادری صورت حال کا نوٹس لے،

مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر خطے میں دیر پا قیام امن ممکن نہیں بڑی قوتوں کے اپنے مفادات کے بجائے علاقے کی سلامتی و امن کیلئے کردار ادا ا کرنا چاہیئے بھارتی ہٹ درمی اور فائرنگ کی وجہ سے درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں ،کھلونہ بم کی وجہ سے کئی معصوم بچے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،حکومت بنکرز کی تعمیر یقینی بنانے کیساتھ متاثرہ خاندانوں کی ہنگامی بنیاددوں پر سپورٹ کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved