ختم نبوت بل کی منظوری وزیر اعظم فاروق حیدر اور لیگی حکومت کا احسن اقدام ہے،راجہ بلند اقبال
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن مظفرآباد کے سیکرٹری مالیات راجہ بلند اقبال نے کہا ہیکہ ختم نبوت بل کی منظوری وزیر اعظم فاروق حیدر اور لیگی حکومت کا احسن اقدام ہے موجودہ حکومت نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر بڑا قدام کیا ہے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ لیگی حکومت عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریگی بلدیاتی اداروں میں سیاسی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہو نگے وزیر اعظم کے

اقدامات سے خطہ حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے ،موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved