اپوزیش لیڈر چوہدر ی یٰسین اپنی اوقات میں رہیں،انصر منظور
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالاکے جنرل سیکرٹری انصر منظور نے کہا ہے کہ اپوزیش لیڈر چوہدر ی یٰسین اپنی اوقات میں رہیں عوام ان کے ماضی اور حال سے بخوبی واقف ہیں ایک ٹیکسی ڈرائیور اور بازار حسن چلانے والے کو کسی قسم کی بیان بازی سے پہلے اپنے گربیان میں جھانک کر بات کرنا چاہیے ہم نہیں چاہتے کہ آزاد کشمیر کی پر امن فضا خراب ہو اس لئے کارکنا ن مسلم لیگ (ن) متبہ کرتے ہیں کہ چوہدری یٰسین قائد کشمیر وزیر اعطم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے خلاف اپنی گندی اور بازاری زبان بند کریں ورنہ کارکنان

مسلم لیگ (ن) ان کی زبان خود بند کرنا جانتے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست کے رکارڈترقیاتی کام ہو رہے ہیں لوگوں کو انصاف میسر آرہا ہے اور ساتھ ماضی کی حکومتوں کا گند بھی صاف کر رہے ہیں مسلم لیگ کی حکومت سے قبل ممبر اسبملی کو فی حلقہ پانچ لاکھ روپے ملتے تھیراجہ محمد فاروق حیدر خان نے حکومت سنبھالتے پانچ لاکھ روپے فی حلقہ ترقیاتی فنڈز کر دیئے اور ہر حلقہ میں برابری کی سطح پہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس پر ریاست کے عوام اور کارکنان وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہمہ وقت ان کی پیٹھ پہ کھڑے ہیں کوئی سازش مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف کامیاب نہیں ہونے دیں گئے کارکنان کی محرومیاں اور پریشانیاں بھی جلد ختم ہو جائیں گی انہوں نے کہا پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنے کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئی لودھراں ضمنی ایلکشن نے ثابت کیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved