عباسپور سیکٹر کے دیہات لائن آف کنٹرول تروٹی پر آج صبع بھارتی فورسزنے کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

عباسپور (سردار ذوالفقار ،نمائندہ اوصاف )عباسپور سیکٹر کے دیہات لائن آف کنٹرول تروٹی پر آج صبع بھارتی فورسزنے کی جانب سے بلا اشتعال شدید چھوٹے ہیتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شیخ حمید ممیوریل ہائی سکول میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کی طالبہ بار ایسوسی ایشن عباسپور کے ممبر خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ کی بھتیجی ایرج ارشد دختر محمد ارشد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ہے گولیاں کمر کی دائیں طرف سے لگی اور دوسری طرف سے بائر نکل گئی طالبہ ارج ارشد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں عباسپور ہسپتال لایا گیا جہاں پے اس کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد راولاکوٹ سی ایم ایچ شیخ زائد ہسپتال ریفر کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق مزکوریہ طالبہ کے جسم سے خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی حالت تشویش ناک ہے

بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات بھی ایک مکان کو گولہ باری کی وجہ سے جزوی نقصان پہنچا ہے لائن آف کنٹرول سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تروٹی پولس پنیال دھڑہ ککوٹہ پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے پاک فوج بھی بھارتی فوج کی جانب سے گولہ بھاری اور فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیکر بھارتی مورچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لائن آف کنٹرول کے رہنے والے سردار اخلاق ایوب خان ،سردار گوہر ایوب ایڈووکیٹ ،ذوالفقار صدیقی ایڈووکیٹ ،سردار اجمل طائر ایڈووکیٹ ،راجہ شفیع شاہین ایڈووکیٹ نے بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر گولہ بھاری اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو روکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی اشتعال انگیزی کو روکے اور اقوام متحدہ بھارت پر دباؤ ڈال کر اپنی رٹ قائم کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved