میاں نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ایک مضبوط سٹیٹ بنا سکتے ہیں،حبیب اللہ بٹ
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

باغ(نمائندہ جنگ)باغ کے معروف سیاسی رہنما حبیب اللہ بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ایک مضبوط سٹیٹ بنا سکتے ہیں اور عالمی سطح پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنے کی جرت رکھتے ہیں آئندہ انتخابات سے قبل میاں نواز شریف پر تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے اور وہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے لودھراں کے الیکشن جیتنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر پاکستان کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں موسمی لیڈروں کی اب کوئی گنجائش نہیں رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حبیب اللہ بٹ نے کہا کہ

حکومت آزاد کشمیر کو مشترکہ طور پر ایک وفد تشکیل دنیا چائیے جو بیرون ممالک اور بھارت میں جا کرکشمیر کی آزادی اور بھارتی وزیر اعظم سے کشمیریوں کو آرپار آنے جانے کی آزادی مل سکے تاکہ کشمیری عوام 1947 سے بچھڑے اپنے رشتہ داروں کو مل سکیں انہوں نے کہا بھارتی فائرنگ سے سیز فائر لائن پر بسنے والے غریب عوام ہی مرتے ہیں اور جبکہ امیروں کے بچے تو بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرتے ہیں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان اور چیف جسٹس آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ خود مختار کی تحریک چلانے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ یہ بھی الیکشن لڑ کر اسمبلی کے اندر اور بیرون ممالک میں جاکر کشمیر کی آزادی کی بات کر سکیں اور کشمیر آزاد ہو سکے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved