بھمبر ،دوہرے قتل کیس کا ملزم حافظ عمران ولد منظور سکنہ تھاتھی چوکی تحصیل سماہنی ضلع بھمبر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ )ایس ایس پی چوہدری منیر حسین نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چوکی مسجد میں دوہرے قتل کیس کا ملزم حافظ عمران ولد منظور سکنہ تھاتھی چوکی تحصیل سماہنی ضلع بھمبر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ، وہ مقامی مسجد میں امام تھا چند روزقبل امامت کرانے کے بعد باہر آکر دو نوجوانوں مظہر اور ابرار کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، وہ کمانڈر الیاس کشمیر کا حقیقی بھتیجا اور جہادی تنظیموں سے اس کا تعلق رہا اس کے والد کی وفات کے بعد ملزم کی والدہ نے کمانڈر الیاس مرحو م کے ساتھ عقد ثانی کیا وجہ تنازعہ ملزم کی ہمیشرہ کو طلاق ہوگئی اور مقتول مظہر پر الزام تھا کہ اس نے طلاق کروائی تھی اور اسکی بہن کا گھر اجار دیا تھا ملزم ، مظہر ، ابرار جمیل اور پٹواری افضل کو بہن کی طلاق کا زمہ دار قرار دیتا تھا

مقتول سنت نماز ادا کررہے تھے کہ اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا اور روپوش ہوگیا ، چھان بین کے بعد حکمت عملی کے ساتھ اسے گجرات سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے وہ پٹواری افضل کو بھی مارنا چاہتا تھا ایس ایس پی نے کہا کہ ورثا ء چوہدری جمیل و دیگر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مثبت سوچ وفکر کا ثبوت دیا اور کوئی اشتعال انگیزی نہیں ہونے دی جس کے باعث پولیس کو وقت ملا کے یکسوئی کے ساتھ ملزم کا پیچھا کیا جائے جس میں پولیس کامیاب رہی ڈی ایس پی سٹی ، انسپکٹر تھانہ سٹی بھمبر اور انسپکٹر تھانہ پولیس چوکی نے کامیاب حکمت عملی کے تحت محنت اور کوشش کرکے ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا اس پر ان کو تعریفی اسناد دینے کی سفارش کی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری محمد امین بھی موجود تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved