سول جج بھمبر کی آسامی کوٹہ کے خلاف ضلع مظفر آباد سے سول جج کی تعیناتی کے خلاف ضلع بھمبر کے وکلاء سراپا احتجاج
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ) سول جج بھمبر کی آسامی کوٹہ کے خلاف ضلع مظفر آباد سے سول جج کی تعیناتی کے خلاف ضلع بھمبر کے وکلاء سراپا احتجاج ، عدالتوں کا بائیکاٹ، سائیلان کو مشکلات کا سامنا فوری منسوخی کا مطالبہ بصورت دیگر تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کرراست اقدام کرنے کا فیصلہ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کا ایک احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ممبران بار کونسل راجہ شفیق اﷲ، چوہدری منظور حسین، صدر بار چوہدری عارف سرفراز ، سابق ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ، سابق صدور چوہدری محمد اسلم ،چوہدری خالق حسین، چوہدری طارق جاوید ، چوہدری سجاد الحق، چوہدری محمد خلیل ، چوہدری ضیا ء الرحمن، سابق جنرل سیکرٹری عامر رسول بٹ، چوہدری امتیاز تاج اور

چوہدری سعید خادم ، ایاز ارشاد ،تحصیل صدر سماہنی راجہ ذوالفقار ، چوہدری گلزار احمد بنڈالوی ، چوہدری بشارت کرامت، اور جنرل سیکرٹری بار چوہدری ظفر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر کی سیٹ پر مظفر آباد سے تقرری سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے بھمبر کے حقوق کا ہر صورت دفاع کریں گے اگر اسے منسوخ نہ کیا گیا تو پلندری بار سے ملکر اور سول سوسائٹی کو اعتماد میں لے کر بھرپور احتجاج کریں گے اجلاس میں چوہدری عبدالمجید ، حاجی غلام مصطفی ، محمود منشاء ، راجہ روف کٹوچ ، نائب صدر مرزا مظہر اقبال ،چوہدری محمد منیر ، چوہدری گلزار سیالوی ، ارشاد آسی ، جاوید صادق جرال ، راجہ اسد خان ، راشد رشید ایڈووکیٹ ، چوہدری راشد محمود ، چوہدری ظفر اقبال اور راجہ ندیم انور سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved