جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت سے حصہ لے گی،ڈاکٹر ریاض احمد
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمدمرزا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت سے حصہ لے گی اور کسی کو واک اوور نہیں دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے ارکان جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت امیر حلقہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کی ۔ ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا نوجوانوں نے جن خوابوں کے ساتھ ن لیگ کو ووٹ دئیے اور حکومت بنوالی ، حکمرانوں نے نوجوان نسل کے خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پڑھی لکھی نوجوان نسل کو ملازمتوں میں ان کا حق دینے کی بجائے نوجوان نسل بے چین ہے اس طرح بلدیاتی انتخابات سے مسلسل فرار بھی غریب لوگوں کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی کوشش ہے

تاکہ ریاستی وسائل اور مسائل کے لیے غریب لوگ اجارہ داروں کے آستانوں پر حاضریاں دیتے ہیں عوام کو کچلنے کی پالیسی ہی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں عدالتوں کے احکامات نہیں مانے جارہے جس پر عدالتوں کو بنیادی جمہوریتوں کے لیے حکمران طبقے کے خلاف اقدامات کرنے چاہیں تاکہ انقلاب کا بول بالا ہو انہوں نے کہا جماعت اسلامی حکمرانوں کو بھا گنے نہیں دے گی اور عوامی حمایت سے انہیں الیکشن پر مجبور کرے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved