راولاکوٹ،حالیہ برف باری اور بارشوں نے انتظامیہ کے دعوؤں کا پول کھول دیا
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی )راولاکوٹ کے معززین سردار مصطفےٰ حیات ، سردار محمد خورشید خان ، سردار صغیر خان ، محمد امتیاز خان، ، محمد رشید خان ، یاسر اسحاق ، محمد مقبول نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ برف باری اور بارشوں نے انتظامیہ کے دعوؤں کا پول کھول دیا ، انتظامیہ بارش اور برف باری میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ، بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن، سڑکوں کی بندش نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کیا ، رات بھر ٹرانسپورٹرز اور مسافر شدید ترین سردی میں سڑکوں پر بے یار و مدد گار پڑے رہے اور انتظامی افسر محض سیر سپاٹوں اور فوٹو سیشن تک محدود رہے ، لوگوں کے مسائل اور بند سڑکیں کھلوانے کی بجائے افسران فوٹو بنانے میں مصروف رہے جو کہ انتہائی بد دیانتی اور غفلت کے مترادف ہے ،

ان افراد نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامی اداروں کا کام ہو تا ہے لیکن بار ش و بر ف باری میں انتظامی افسران اپنے موج مستیوں میں رہے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے ، محکمہ شاہرات اور انتظامی افسران نے من پسند مقامات پر مشینری بھیجی جبکہ کئی مقامات پر رات بھر سڑک بند رہی ۔ اس لئے حکومت اس غفلت کا فوری نوٹس لے اور لوگوں کو مسائل میں دھکیلنے والے افسران سے باز پرس کی جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved