پلندری،جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مرکزی رہنماء مولانا قاری ممتاز خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

پلندری (نمائندہ اوصاف) جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مرکزی رہنماء مولانا قاری ممتاز خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ،آبائی گاؤں دیوان گوراہ میں سپرد خاک ،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،علماء ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ مولانا محمد رئیس ،مولانا محمد ظہیر اور سردار نیاز کی ہمشیرہ اور صوبیداریٹائرڈ سلیم خان کی اہلیہ تھی امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر

مولانا سعیدیوسف ،صدر انجمن تاجران سردار شہزاد ،صدر پی ایم اے ڈاکٹرشاہدحبیب ،پی ٹی آئی کے رہنماء سردار شاہد محمود ،سابق چیئرمین معائنہ کمیشن سردار الطاف حسین ،صدر جے یو آئی سدہنوتی قاری مسعود یوسف ،معروف تاجر قاری عنایت الرحمن ،مولانا محمد ظریف خان،مولانا عبدالرشید ،مولانا طارق عزیز ،سردار مظہر ظریف نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved